
( ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکا کے کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 3 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔
بودوگم اخیلیش نےابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس کے سبب ان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کینسر کی 9 جعلی ادویات پر فوری پابندی عائد!
آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہو گا۔






