1

آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزیاں امریکی کرکٹر پر 8 سال کی پابندی عائد  

( ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے  اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکا کے کرکٹر  بودوگم اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی  نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 3 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔

بودوگم اخیلیش نےابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس کے سبب ان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:کینسر کی 9  جعلی ادویات پر فوری پابندی عائد!

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں