7

کرکٹ  آسٹریلیا کابڑا اعلان   بگ بیش لیگ کا پہلا میچ کونسے ملک میں کھیلا جائیگا؟

 (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ آسٹریلیا سے باہر کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بی بی ایل سیزن کا افتتاحی میچ 12 دسمبر کو بھارتی شہر چنئی میں پرتھ اسکارچرز اور میلبرن رینیگیڈز کے درمیان ہوگا۔

بی بی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیگ کا افتتاحی میچ بھارت میں ہونے سے لیگ کو ایک گلوبل شناخت ملے گی اور فروغ ملے گا۔

بگ بیش لیگ کے شیڈول کی رونمائی آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مشترکہ طور پر کی۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی بیٹنگ ناکام!  انگلش کپتان نے چھکوں کی بارش کر دی

یہ تقریب میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر منعقد ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے شیڈول جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں