5

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے خضدار کی متحرک باہمت سماجی رہنماء امینہ شفیع کی ملاقات

کوئٹہ،

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے خضدار کی متحرک باہمت سماجی رہنماء امینہ شفیع کی ملاقات

امینہ شفیع خضدار میں بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت خدمات انجام دے رہی ہیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یتیم اور بے سہارا بچوں کی ذمہ داری اٹھانے پر امینہ شفیع کے جذبے، حوصلے اور سماجی خدمات کو سراہا

معاشرے میں اصل عظمت دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھنے اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بننے میں ہے،

امینہ شفیع جیسی باہمت بیٹیاں ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جو اپنی عملی جدوجہد سے انسانیت، ہمدردی اور احساس ذمہ داری کی روشن مثال قائم کر رہی ہیں،

یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کا ذمہ اٹھانا محض سماجی خدمت نہیں بلکہ ایک عظیم انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے،

کسی بچے کو محض وسائل کی کمی کے باعث تعلیم اور بہتر مستقبل کے مواقع سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

ریاست ایسے درد مند اور باہمت افراد کی حوصلہ افزائی کرے گی جو معاشرے کے محروم اور ضرورت مند طبقات کی بہتری کے لیے عملی کردار ادا کر رہے ہیں،

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی امینہ شفیع کو ان کی سماجی خدمات کے تسلسل اور یتیم بچوں کی کفالت و تعلیم کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

بچوں کی تعلیم، تحفظ اور بہتر مستقبل کے لیے امینہ شفیع کی کوششوں میں حکومت بلوچستان اپنا کردار ادا کرے گی،

معاشرے کے مخیر حضرات اور صاحب استطاعت افراد کو بھی چاہیے کہ وہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے لیے آگے آئیں،

ایک بچے کی زندگی میں امید کا چراغ روشن کرنا درحقیقت پورے معاشرے کے مستقبل کو روشن کرنے کے مترادف ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں