
(ویب ڈیسک)پاکستان نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) فٹبال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا، اس فتح کے ساتھ پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہو گئے۔
ڈھاکا میں جاری ایونٹ کے گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہی ہاف میں تین گول داغ دیے۔
میکائل عبداللّٰہ نے پنالٹی کک پر گول بنایا، اس کے بعد نجیب اللّٰہ نے دو گول اسکور کیے، 3 گول کے خسارے میں جانے کے بعد مالدیپ کی ٹیم میچ میں واپس نہ آسکی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی سے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ہے۔
11 نومبر کو بھارت اور مالدیپ کے درمیان ہونے والے میچ سے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، پاکستان ٹیم نے دو میچز میں ایک جیتا اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ






