
(ویب ڈیسک)انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم پاکستان کے خلاف 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔
ارجن راجپوت کےعلاوہ بھارتی بیٹرز بری طرح ناکام رہے،ارجن راجپوت نے 85 گیندوں پر 107 رنزبنائے۔
علی رضا اور رضوان اللہ کی تباہ کن بولنگ، 3-3 شکارکیے،سپنرنقاب شفیق نے 42 رنز سے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں بھارت کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
مزید پڑھیں:کیلیفورنیا: سکائی ڈائیونگ کے دوران دو خواتین فضا میں ٹکرا کر زمین پر آ گریں، دونوں ہلاک






