3

نوجوان کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ٹیسٹ ٹیم کا مستقبل روشن ہے: مائیک ہیسن

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے مستقبل کو روشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیب عارف نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ محمد طحہ ایک ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں اور گزشتہ 2 ڈومیسٹک سیزنز میں ان کی فارم بھی اچھی رہی ہے۔

انہوں نے سمیر منہاس کو بہترین ٹیلنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹاپ آرڈر میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد سلیمان مڈل آرڈر کے کھلاڑی ہیں اور اسپن بولنگ کو بھی اچھی طرح کھیلتے ہیں۔

ہیڈ کوچ کے مطابق ثاقب خان ڈومیسٹک کرکٹ کے تجربہ کار اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے باؤلر ہیں، جو ریڈ بال کرکٹ میں طویل اسپیلز کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ علی شبیر ایک ایکسپریس فاسٹ باؤلر ہیں، جو وکٹیں لینے کے ساتھ اچھی شارٹ پچ بولنگ بھی کروا سکتے ہیں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ اگلے ایک سال کے دوران ٹیسٹ ٹیم کے لیے بہترین آپشنز تیار کرنا ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس سیکھنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع ہے، جبکہ جن کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے کا موقع ملے گا وہ ٹیسٹ کرکٹ کا قیمتی تجربہ حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے ہرا دیا، حمزہ ظہور کی سنچری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں