نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت لیبر قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن سمیت لیبر سے متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے ملکی قوانین اور طریقہ کار کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے ضروری قواعد و ضوابط اور ان پر عملدرآمد کے نظام پر غور کیا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی لیبر معیار پر عملدرآمد پاکستان کے عالمی اقتصادی روابط مضبوط بنانے، برآمدات میں مسابقت بڑھانے اور بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے رکھنے اور قومی و ذیلی اداروں کی تکمیل کے لیے طے شدہ وقت کار پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، معاون خصوصی طارق باجوہ سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
3






