قومی نصابِ پاکستان 2026 کے تناظر میں درسی کتب کی تیاری سے متعلق پبلشرز اور مصنفین کے لیے تعارفی و رہنمائی سیشن کا انعقاد
نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں پبلشرز اور مصنفین کے لیے قومی نصابِ پاکستان 2026 کے تناظر میں درسی کتب کی تیاری سے متعلق ایک اہم تعارفی و رہنمائی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں نیشنل کریکولم کونسل ونگ، ماہرینِ تعلیم، پبلشرز، مصنفین اور مختلف تعلیمی و اشاعتی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل بُک فاؤنڈیشن ڈاکٹر کامران جہانگیر نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ معیاری درسی کتب کی تیاری اور قومی تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے نیشنل کریکولم کونسل اور نجی شعبے کے پبلشرز و مصنفین کا اشتراک نہایت اہم ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل ڈاکٹر تبسم ناز نے قومی نصاب 2026 کے وژن، بنیادی فلسفے اور تعلیمی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔
سیشن میں ماہرِ تعلیم و کنسلٹنٹ محترمہ نگہت لون، اسفند یار خان، عمران احمد خان، ڈاکٹر فاطمہ دار، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر طوبیٰ، ڈاکٹر خالد محمود، محترمہ طیبہ ثاقب اور ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (PIE) ڈاکٹر محمد ادریس نے درسی کتب کی تیاری، جائزے، ریویو فارمز، اردو و انگریزی کی کتب، ریاضی، ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم (ECCE)، Assessment اور اسٹائل گائیڈ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت وجیہہ قمر، پارلیمانی سیکرٹری رابعہ نسیم فاروقی اور وفاقی سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب کی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق قومی تعلیمی منصوبے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مختلف اشاعتی اداروں اور تعلیمی شعبے کے شرکاء میں آسان اردو گائیڈ سے عفت حفیظ، نعیمہ کوثر؛ نیو کالج پبلیکیشنز سے اخلاص حسین، سعد اللہ، شبھون؛ سنو مین پبلشرز سے قلبِ عباس؛ علی برادران سے محبوب علی؛ نیشنل کریکولم کونسل ونگ سے نورین سرور، سرفراز احمد؛ آفاق سے سرفراز احمد، احسن حامد؛ چوہدری غلام رسول پبلی کیشنز سے مومنہ گوندل؛ مون لائٹ انٹرنیشنل پبلی کیشنز سے ڈاکٹر آصف علی، رابعہ طارق؛ ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور سے انور سعید؛ قادری پبلی کیشنز کراچی سے محمد طاہر، جاوید اسلم باجوہ، خلیل حبیب خان سمیت بُک سیلرز یونین، دارالسلام پبلی کیشنز، ایجو فوکس، سگما، جہانگیر بُک ڈپو اور وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں (FGEI) کے نمائندگان نے شرکت کی۔
سیشن کے بعد مہمانوں نے نیشنل بُک میوزیم کا دورہ کیا اور علمی و ادبی ورثے کے تحفظ اور مطالعے کے فروغ کے لیے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔
نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹیکسٹ بُک ڈویلپمنٹ کے انچارج منصور احمد، ڈاکٹر شہلا سعید، عائشہ قمر، محمد نعیم خان، محمد صفدر، شاہد خان، چوہدری بشارت، شہزاد احمد، ذوالفقار احمد، عدنان رجب، گفتار عباسی، گلفام اشرف، دعا بتول، حاجرہ نوازش اور صاحبہ جامڑو سمیت دیگر افسران و عملے نے شرکت کی۔
تقریب کی نظامت ڈائریکٹر نیشنل بُک فاؤنڈیشن نازیہ رحمٰن نے انجام دی، جبکہ اختتامی کلمات میں ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر نیشنل بُک فاؤنڈیشن مراد علی مہمند نے شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔
یہ سیشن قومی نصاب کے مطابق معیاری درسی کتب کی تیاری، پبلشرز اور مصنفین کی استعداد میں اضافے اور پاکستان میں جدید و مؤثر تعلیمی نظام کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔






