5

سکھ برادری نے انڈیا خالصتان ریفرنڈ م میں شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دے دیا

(24نیوز)امریکی ریاست انڈیانا پولس میں خالصتان پنجاب آزادی ریفرنڈم کےموقع پرگُرپتونت سنگھ پنوّں نے شملہ کو ’ڈیموکریٹک ریپبلک آف خالصتان‘ کا دارالحکومت قراردی۔

ریفرنڈم کے اختتام پرگرپتونت سنگھ پنوں سے ویڈیو لنک سےخطاب کرتے ہوئےخالصتان کا نقشہ جاری کرتے ہوئےکہاکہ سکھ فارجسٹس خالصتان کے قیام کے لیےپرامن اوربیلٹ کےذریعےجمہوری عمل کے لیےپرعزم ہے،سکھوں کو اپنےمذہب اورخاندان کے دفاع کا قانونی حق حاصل ہے

انہوں نےنئی دہلی پر پنجاب کے خلاف ’’تین محاذوں پر جنگ‘‘ کی حکمت عملی اپنانےکا الزام بھی عائد کیا، پنوّن کےمطابق اس میں منشیات کی جنگ،قرضوں کی جنگ اور آبادیاتی جنگ شامل ہیں،سکھ فار جسٹس کےمطابق خالصتان ریفرنڈم کے اگلے مرحلےمیں اٹھارہ اکتوبرکو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ووٹنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی جنرل امیر حاتمی کا امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر30ہزار ڈالر انعام کا اعلان

پنوّن نےدعویٰ کیا کہ منشیات کے ذریعے پنجاب کے نوجوانوں کو تباہ کیا جا رہا ہے، جبکہ زرعی قرضوں اور مالی مشکلات کے باعث سکھ کسان خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں،تقریب میں پنوّن نے ہردیپ سنگھ نجر، تلوِندر سنگھ پرمار اور لکھبیر سنگھ روڈے کی یاد کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں