3

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.98 فیصد اضافہ رپورٹ جاری

(وقاص عظیم)ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025-26 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کا ڈیٹا جاری کردیا،رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار4.98 فیصد بڑھیں،جون 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار سالانہ بنیاد پر 3.48 فیصد کم ہوئی،جون 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیا پر 6.08 فیصد کم ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں آٹو موبائل سیکٹرکی پیداوار 57.7 فیصد بڑھیں  ،ایک سال میں ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار 42.3 فیصد بڑھ گئی، فرنیچر کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 22.69 فیصد بڑھ گئی ،ایک سال میں فٹ بال کی پیداوار میں 16.62 فیصد اضافہ ہوا، الیکٹریکل آلات ، ربڑ 14.2 اور ٹوبیکو کی پیداوار 12.6 فیصد بڑھ گئی ۔

ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ فارماسیوٹیکل کی پیداوار میں8.87 فیصد کمی ہوئی، ایک سال میں آئرن اینڈ اسٹیل کی پیداوار 7.84 فیصد گر گئی، کیمیکلز 3.5 ، لیدر مصنوعات کی پیداوار میں 1.95 فیصد کمی ہوئی، ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار سالانہ بنیادپر0.63 فیصد گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں