10

ڈالر کی نئی قیمت آ گئی

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرمعمولی سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا شدید مندی پر اختتام  ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 278.02 روپے سے کم ہوکر 278.01 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر 279.68 روپے کا ہوگیا  جبکہ یورو 36 پیسے سستاہوکر 321.72 روپے،برطانوی پاؤنڈ 29 پیسے کمی سے  377.28 روپے،یو اے ای درہم 4 پیسے مہنگا ہوکر 76.75 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 75.06 روپے پر برقرار ہے۔

ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 6408 پوائنٹس کمی سے 173518 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران انڈیکس 6 نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھا ۔انڈیکس کی کم ترین سطح 173349 رہی۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 179927 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مستحق طلبا کو 10 فیصد کوٹہ نہ دینے پر بشریٰ انجم کا سکولز کیخلاف کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں