
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ تہران نے ایک مجوزہ معاہدے پر اتفاق کے بعد بھی تجارتی جہاز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔
امریکی صدر کے مطابق ایران نے ایک روز قبل ہونے والے مذاکرات میں جوہری معاملے سمیت دیگر امور پر ایک “بہترین معاہدے” پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم ان کے بقول ایرانی نمائندے کمرے سے باہر نکلنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہی جہاز پر حملہ کر دیا گیا۔
صدر نے ایرانی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “یہ بہت بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں”، انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کمرشل ٹریفک کے لیے کھلی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لودھراں کے قریب حادثہ،ٹرین 2 حصوں میں تقسیم






