
(ویب ڈیسک) روس کے ایک سرکاری نیوز آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
رشیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں 3 امریکی فوجی ایران کے حملوں میں ہلاک ہو گئے۔ رشیا ٹوڈے نے کہا کہ تین ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے کویت میں موجود امریکی “ATACMS” میزائل نظام کو نشانہ بنایا۔
ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے بعد سیاہ دھوئیں کے بڑے بادل آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
رشیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ مین کوئی تفصیل شامل کئے بغیر لکھا کہ کویت نے میزائل حملوں کے نتیجے میں “مادی نقصان” کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ نے عمان میں شہریوں کو کمرشل فلائٹس سے واپسی کا مشورہ دے دیا، کئی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت امریکہ کی مسلح افواج سینٹ کول نے بعد میں اس افواہ کی تردید کی اور اسے پروپیگنڈا قرار دیا۔ سینٹ کوم نے کہا کہ اب تک امریکہ کا کوئی فوجی کہیں زخمی نہیں ہوا۔






