8

امریکہ: شوہر کے ہاتھوں بھارتی نژاد گوگل انجینئر قتل

(24 نیوز)امریکی ریاست جارجیا میں بھارتی نژاد گوگل کی سینیئر انجینیئرنگ ایگزیکٹو شیتل ورزیسن کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ ان کا 23 سالہ بیٹا بھی اس واقعے میں زخمی ہو گیا، پولیس نے واقعے کو گھریلو تشدد کا معاملہ قرار دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی ریاست جارجیا کے شہر سمرنا میں بھارتی نژاد گوگل ٹیکنالوجی ایگزیکٹو شیتل ورزیسن اپنے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گئیں، جبکہ ان کا بیٹا جیسن ورزیسن زخمی ہو گیا۔

 مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بجے فائرنگ کی اطلاع ملی۔

مزید پڑھیں:لاہورمیں کم سن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیوسامنےآ گئی

 پولیس کے گھر پہنچنے پر 57 سالہ شیتل ورزیسن کو گولیوں کے زخموں کے ساتھ گھر کے اندر پایا گیا، تاہم وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

ان کا 23 سالہ بیٹا جیسن ورزیسن گھر کے باہر زخمی حالت میں ملا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے 56 سالہ کرک بی ورزیسن کو گرفتار کر لیا ہے، ان پر قتل، 2 سنگین حملوں اور جرم کے دوران آتشیں اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 انہیں کوب کاؤنٹی ایڈلٹ ڈیٹینشن سینٹر میں بغیر ضمانت کے رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں