7

’’وعدے پورے کرو ورنہ قیمت چکانے کیلئے تیار رہو‘‘

(24 نیوز)ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اورسپیکر پارلیمنٹ محمد باقرقالیباف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہایک طرفہ معاہدوں کا دور ختم ہوچکا،پہلے ہی خبردارکیا تھا اپنےوعدے پورے کرو یا اس کی قیمت چکاؤ۔

ایرانی سپیکر نےکہا اب حقیقت تمہارے دروازے پردستک دے رہی ہے،تہران آبنائے ہرمز میں اپنےمفادات کاہرقیمت پر تحفظ کرے گا۔

 قالیباف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے آرٹیکل 5 کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق شق موجود ہے۔

تصویر میں اسلامی جمہوریہ ایران انتظامات کرے گا کے الفاظ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کو غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ ے گی:امریکی وزیر دفاع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں